اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلٰی سطحی وفد نے نجف اشرف میں عراقی پارلیمانی جماعت الصدر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس النجفی سمیت الصدر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی سیاسی صورتحال بالخصوص یمن پر سعودی جارحیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے سید مقتدیٰ الصدر کو پاکستان میں تکفیریت کے مقابل شیعہ سنی وحدت کیلئے کی جانے والی شب و روز جدوجہد سے آگاہ کیا۔ سید مقتدیٰ الصدر نے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مزموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا، مقتدیٰ الصدر نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور انکی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات کے اختتام پر سید مقتدیٰ الصدر نے مہمانان گرامی کو قرآن مجید کے نایاب نسخے عطیہ کئے۔
| نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد کی جماعت الصدر کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات |
![]()
| نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد کی جماعت الصدر کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات |
![]()
| نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد کی جماعت الصدر کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات |
![]()
.......
/169




